the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 26 اگست (یو این آئی)فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملے میں آج یھاں مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے سوشانت سنگھ کی ادکارہ گرل فرینڑ ریہا چکرورتی کے ادکار کے موت کے وقت مردہ خانے کا دورہ کرنے اور وھاں وقت گزارنے والی خبروں کا اثر لیتے ھوئے ممبئی پولیس اور برہان ممبئی مونسپل کارپوریشن کے نام نوٹس جاری کیا ھے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے -
کمیشن نے خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور شہری حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ پیر 31 اگست تک اس معاملے میں اپنی تفصیلی وضاحت پیش کریں۔

ذرائع کے مطابق14 جون کوسوشانت سنگھ کی موت کے بعد اسکی لاش کو کوپر ہسپتال ولے پارلے کے مردہ خانے میں رکھا



گیا تھا جھاں ریہا چکرورتی گئ تھی ان ویڈیو اور خبروں کو کمیشن کے عھدیداران نے دیکھا تھا اس کے بعد کمیشن نے اپنے
لیگل ونگ کو ہدایت تھی کہ وہ اس سے متعلقہ دفعات کا پتہ کریں کیونکہ صرف خاندان کے افراد کو ھی متوفی کے قریب مردہ خانے میں جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

کمیشن نے کارپوریشن کی جانب سے چلاے جانے والے اسپتال کے ڈین کو ھدایت دی ہے کہ وہ ریہا چکرورتی کے مردہ خانے میں جانے اجازت اور اس کے پاس پہنچنے کے پیچھے کی صورتحال کی وضاحت کرے-
ویڈیوز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر وائرل ہونے کے بعد ،کمیشن کو اس معاملے میں گذشتہ ماہ متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اس نے ازخود کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.