the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 13 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں مدھوبالا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا جنہوں نے تقریباً چار دہائیوں تک اپنی دلکش اداؤں اور بااثر اداکاری سے فلمی مداحوں کا دل جیتا سنیما کے ابتدائی دنوں میں جن ہیروئنوں نے لوگوں کے دلوں پرراج کیا‘ ان میں مدھوبالا کا مقام بہت بلند‘ ممتاز اور منفرد ہے۔
    ان کی ادائے دلبرانہ اور بے مثال اداکاری کا ہرشخص دیوانہ تھا۔ مدھوبالا حسن و جمال کا جیتا جاگتا مجسمہ تھیں۔

ان کا حقیقی نام ممتاز جہاں بیگم دہلوی تھا۔ یہ خاندان افغانستان سے ہجرت کرکے دہلی آیا۔
بعد ازاں بمبئی منتقل ہوگیا۔ ان کے والد عطاء اللہ خان پشاور میں امپیرئیل ٹوبیکو کمپنی میں کام کرتے تھے۔ 14فروری 1933 کو پیدا ہونے والی اس حسین و جمیل لڑکی کے بارے میں ان کے والد کو ایک نجومی نے بتایا



تھا کہ اس لڑکی کا مستقبل بہت تابناک ہے اور آگے چل کر وہ شہرت کی بلندیوں کو چھوئے گی۔
نجومی کی بات پر عمل کرتے ہوئے عطاء اللہ خان اپنی بیٹی بے بی ممتاز کو لے کر بمبئی آگئے۔
بمبئی پہنچے کے بعد اداکارہ دیویکا رانی مدھوبالا کے حسن و جمال سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے بے بی ممتاز کا نام مدھوبالا رکھ دیااور آج تک وہ اسی نام سے مشہور ہیں۔

1942 میں مدھوبالا نے فلم بسنت میں بطور چائلڈ آرٹسٹ بے بی ممتاز کے نام سے ہی کام کیا۔
لیکن انہیں بطور ہیروئن شہرت 1947میں بننے والی نیل کمل سے ملی جس کے ڈائریکٹر کیدار شرما تھے۔
اس فلم میں ہیرو کا رول راج کپور نے ادا کیا تھا۔
حالاں کہ فلم نیل کمل نے اس وقت باکس آفس پر کوئی اچھا ریکارڈ نہیں بنایا لیکن مدھوبالا کو اس فلم نے بطور ہیروئن متعارف کرانے میں اہم رول ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.