the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 7 مارچ (ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ ریلیشن شپ کو جج نہیں کیا جانا چاہئے۔ کیرتی سینن اور کارتک آرین کی فلم "لکا چھپی" حال ہی میں جلوہ گر ہوئی ہے اور یہ فلم لیو ان ریلیشن شپ اور خاندانی تعلقات پر مبنی ہے۔

کیرتی نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ لیو ان ریلیشن شپ کو جج نہیں کرنا چاہئے۔ جو انسان ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی شادی کےتیئں پراعتماد نہ ہوں، ہم سب ایک بار ہی شادی کرنا چاہتے ہیں، تو ہم چاہتے ہیں کہ ہم مکمل طور پر پُریقین رہیں کہ ہم جس شخص کے ساتھ زندگی گزارنے جا رہے ہیں، وہ صحیح ہے۔ اگر جوڑوں کو لو ان ریلیشن میں جاکر لگتا ہے کہ اس سے یہ واضح ہوجائے گا کہ یہی وہ انسان ہے یا نہیں ہے تو انہیں ضرور لیو ان ریلیشن شپ میں جانا چاہئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کسی کو جج کرنے کی ضرورت ہے۔ جن دو لوگوں کے درمیان رشتہ ہے وہ ان دونوں پر ہی منحصر ہونا چاہئے"۔

انہوں نے کہا "آپ کی زندگی کی گارنٹی کوئی پڑوسی یا رشتہ دار تو نہیں لے سکتا۔ ان معاملات میں آپ کو اپنے دل کی آواز ہی سننی چاہئے۔ ہاں ہم لوگ کبھی کبھی پیار میں بھول جاتے ہیں کہ ہم صحیح فیصلہ کرپارہے ہیں یا نہیں۔ْ کیونکہ شادی جیسا فیصلہ آپ کی پوری زندگی کے



لئے ہے تو یہ سوچ سمجھ کر اور پوری تحقیقات کے بعد ہی ہونا چاہئےلیکن پیار میں ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو اپنی فیملی کو یہ سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے کہ اگر آگے آپ کی لائف خراب ہوتی ہے تو آپ انہیں قصوروار نہیں ٹھہرائیں گے۔ آپ کے والدین بھی اس چیز کی ضمانت نہیں لے سکتے کہ طے شدہ شادی ہوگی، تو اس میں آپ خوش ہی رہو گے۔ اس میں بھی بہت سے طلاق ہوتے ہیں اور کئی بار لڑکے درست نہیں نکلتے۔ یہ زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہے، اس میں ایسا کوئی رول-ریگولیشن نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن ہاں آپ کی خوشی سب سے زیادہ ضروری ہے اور اس کو ترجیح پر رکھنا ضروری ہے.

BOX OFFICE: 'लुका छुपी' करके कार्तिक आर्यन ने मारी बाजी, पाई अब तक की सबसे बड़ी ओपनिंग


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.