the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 20/دسمبر(ایجنسی) معروف اداکار اور شہنشاہ جذبات کہے جانے والے دلیپ کمار کی جائیداد کےتنازع میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی مداخلت کے نتیجہ میں ممبئی پولیس حرکت میں آئی اور اس کے معاشی جرائم شعبہ نے مذکورہ معاملہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے. اور ایک کیس درج کیا گیاہے.۔

دلیپ کمار کی اداکارہ بیوی سائرہ بانو کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کے لئے ٹوئٹ کرکے فریاد کے بعد ہلچل مچ گئی اورممبئی میں سی ایم او کی پولیس کوہدایت کے بعد محکمہ پولیس حرکت میں آیاہے. سائرہ بانو نے 16دسمبر کو اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کیاکہ ملزم امیر بھجوانی کے ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد انہیں سمیر سے خطرہ ہے. اور وہ دھوکہ اور جعل سازی سے ان کا بنگلہ اور اس کے اطراف کی زمین ہڑپ کرنا چاہتا ہے.



"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پولیس نے سی ایم او کے ذریعہ کارروائی کے بود امیر بھجوانی کیخلاف فرد جرم عائد کی اور پولیس بلڈر امیر بھجوانی کی ضمانت کیخلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرے گی. امسال جنوری میں شعبہ معاشی جرائم ممبئی پولیس نے سمیر بھجوانی کیخلاف زمین ہڑپ اور جعلی دستاویز ات تیار کرنے کے الزام میں لیس درج کیا تھا, لیکن سست روی کی وجہ سے اس کے حوصلہ بلند نظر آئے. سمیر کو حال میں ضمانت مل گئی ہے. 
واضح رہے کہ چند روز قبل سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر وزیراعظم نریندر مودی سے مددطلب کی, جس کے بعد سی ایم او حرکت میں آیا اور پولیس نے کارروائی کی. کیونکہ سمیربھجوانی کی کوشش ہے کہ وہ دلیپ کمارکا بنگلہ حاصل حرکت جبکہ سائرہ بانو وہاں ایک میوزیم بنانا چاہتی ہیں. فی الحال دلیپ کمار علیل ہیں اورسائرہ بانو کے مکان میں رہ رہے ہیں جبکہ بلڈر سمیر ان کی بیماری کا فائدہ اٹھارہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.