the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/8فروری(ایجنسی) بالی ووڈ میں راہل رائے کی شبیہ ایک ایسے اداکار کے طور پر دیکھی جاتی ہے جس نے اپنی شناخت 90 کی دہائی میں ایک لور بوائے کے طو ر پر کرائی ۔

راہل رائے کی پیدائش 9 فروری1968 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ راہل نے سال 1990 میں مہیش بھٹ کی سپر ہٹ فلم " عاشقی' کے ساتھ اپنے فلمی کیریئرکی شروعات کی۔ اس فلم میں، ناظرین نے راہل اور انو اگروال کی جوڑی کو بہت پسند کریا۔
رومانٹک پیار کی کہانیاں پر تمام گانے، نغمے ان دنوں میں چارٹ بسٹر تھے، جس نے فلم سپر ہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


1992 میں راہل نے ایک موقع پھر فلم جنون



میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملایا. اس فلم میں راہل نے اپنے منفی کردار کے ساتھ ناظرین کو بہت محظوظ کیا۔ اسی سال راہل کی فلموں جیسے 'سپنے ساجن کے' جنم، غضب تماشا، دل والے ، کبھی نا ہارے جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن یہ فلمیں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑ سکیں۔


سال 1993 میں، راہل رائے کو مہش بھٹ کی فلم، پھر تیری کہانی یا د آئی، میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم کو ٹیلی ویژن کے لئے بنایا گیا تھا۔ ناظرین نے فلم کو بہت پسند کیا. اس سال راہل نے مہیش بھٹ کی دوسری فلم گمراہ میں ویلن کا کردار ادا کیا جسے بہت پسند کیا گیا۔


2006 میں راہل رائے نے ریالیٹی شو ' بگ باس' سیشن ون میں حصہ لیا اور جیت لیا۔ راہل نے ہندی فلموں کے علاوہ بھوجپوری فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ راہل نے اپنے کیریئر میں تقریبا 25 فلموں میں کام کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.