: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،10مارچ(ایجنسی)مشہوراداکار امیتابھ بچن پردہ سیمیں پر عمران ہاشمی کے ساتھ نظرآئیں گے۔
امیتابھ کی فلم "بدلا" حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کو شائقین کی زبردستی ستائش ملی ہے۔ وہ جلد ہی عمران ہاشمی کے ساتھ پردہ سیمیں پر نظرآئیں گے۔ فلم کی ہدایت رائٹر رومی جعفری کریں گے۔ یہ فلم ایک کورٹ روم ڈرامے پر مبنی ہے،جس
میں امیتابھ ایک جج کے رول میں نظرآئیں گے۔
امیتابھ پہلے بھی کورٹ روم ڈرامے پر مبنی فلم پنک میں کام کرچکے ہیں،جس میں وہ وکیل کے رول میں نظرآئی تھے۔ اسی کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم "بدلا" میں بھی وہ وکیل کے رول میں نظر آچکے ہیں۔ امیتابھ اور عمران ہاشمی پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ اس فلم میں انو کپور اور سوربھ شکلا بھی ہوں گے۔ فلم کی شوٹنگ 13مئی سے شروع ہوگی۔