: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اجمیر، 5 مارچ (یو این آئی) ملک کی مشہور فلم پروڈیوسر، ہدایتکار اور چھوٹے پردے کے سیریل کے لئے مشہور ایکتا کپور نے آج راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر حاضری دی ایکتا کپور اپنی تین خواتین فنکاروں کے ہمراہ درگاہ شریف پہنچیں اور سر پر مخمل کی چادریں اور پھول لیکر آستانہ پر پہنچ کر
پیش کیا۔ ایکتا کپور نے غریب نواز کی بارگاہ میں آنے والے سیریل 'دی میرڈ وومین' کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
خادم عمران چشتی نے پولیس کی سخت سیکیورٹی کے درمیان زیارت کروائی۔ خادم چشتی نے کہا کہ ایکتا کپور کو خواجہ غریب نواز میں گہری عقیدت ہے، وہ کسی بھی سیریل کا پہلی کیسٹ یہاں لا کر ان کی کامیابی کے لئے دعا کرتی ہیں۔