: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/3مئی(ایجنسی) لی ووڈ فلم کار ایکتا کپور سپر ہٹ فلم کبھی خوشی کبھی غم کا ٹی وی ریمیک بنانا چاہتی ہیں۔ کرن جوہر کی سال 2001 میں ریلیز فلم کبھی خوشی کبھی غم کو اب ٹی وی پر بھی دکھایا جائے گا۔
ایکتا کپور اس فلم کو ایک شو میں تبدیل( کنورٹ )کرکے
ٹیلی ویژن پر دکھائیں گی۔ فی الحال ابھی شو کے کاسٹ طے نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے لئے رجت ٹوکس ، ورون سود، بیجوئے آنند، ایریکا فرنانڈیز جیسے اداکار شو میں لئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم کبھی خوشی کبھی غم میں امیتابھ بچن، جیا بچن، شاہ رخ خان، کاجول، رہتک روشن اور قرینہ کپور جیسے بڑے اداکار وں نے کا م کیا تھا۔