: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برطانیہ/22فروری(ایجنسی) برطانیہ میں ہر سال دیے جانے والے برِٹ ایوارڈز اس مرتبہ گلوکارہ دُعا لِیپا اور رَیپر سٹورمزی نے جیت لیے۔ ان میوزک ایوارڈز کی تقریب بدھ کی رات لندن میں منعقد ہوئی۔ گلوکارہ لِیپا کو اس اعزاز کے لیے پانچ مختلف شعبوں میں نامزد کیا گیا تھا
اور وہ دو شعبوں میں ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔ رَیپ گلوکار سٹورمزی کو بہترین برطانوی آرٹسٹ اور بہترین برٹش البم کے ایوارڈز دیے گئے۔ ان ایوارڈز کے لیے سپر سٹار اَیڈ شِیران کو چار شعبوں میں نامزد کیا گیا تھا لیکن ان کے حصے میں کوئی ایک بھی برِٹ ایوارڈ نہ آیا۔ اَیڈ شِیران کو تاہم ان کی بین الاقوامی کامیابی پر ایک خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔