ممبئی، 03 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈاداکارہ دیشا پٹانی فلمساز و شال بھاردواج کی فلم میں کیمیو کرتی نظر آسکتی ہیں۔
بالی وڈ فلمساز و شال بھاردواج شاہد کپور کے ساتھ فلم بنانے جارہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ دیشا پٹانی شاہد کی فلم میں انٹری کر چکی ہیں۔
وشال بھاردواج نے اس فلم میں دیشا پٹانی کی انٹری کا باضابطہ اعلان کر دیا
ہے۔
وشال بھاردواج نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پر ایک تازہ ترین پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ان کے ساتھ دیشا پٹانی نظر آرہی ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں وشال نے لکھا کہ میں نے خاص طور پر بہت خوبصورت دیشا پٹانی کے لیے ایک خاص کیمیو لکھا ہے۔
میں اسے فلم کے ساتھ جوڑنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔
قیاس کیا جارہا ہے کہ دیشا اس فلم میں آئٹم نمبر کرتی نظر آسکتی ہیں۔