: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،8دسمبر(یواین آئی) حال میں مشہورِ زمانہ اداکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے شہرت یافتہ دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں مختلف قسم کی خبروں کی ان کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے تردید کی ہے،لیکن اتنا طے ہے کہ بزرگ اداکار کی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی جائے گی کیونکہ چند مہینے قبل ہی دلیپ کمار
کے دو چھوٹے بھائیوں کووڈ 19 کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی ماہ کی 11 تاریخ کو دلیپ کمار کی سالگرہ ہے۔
سائرہ بانو نے اپنے چہیتے شوهر کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے انہوں نے کہاکہ دلیپ صاحب کی طبیعت ٹھیک ٹھاک ہے ،لیکن عمر کی وجہ سے کمزور ہوچکے ہیں اور جیسے بھی ہیں اچھے ہیں۔