ممبئی،15 جولائی (ذرائع) بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دھیرج کمار اس دنیا میں نہیں رہے۔ پیر کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 79 سالہ دھیرج کمار گزشتہ چند دنوں سے شدید نمونیا میں مبتلا تھے۔ ان کی حالت زیادہ
تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم ڈاکٹرز انہیں بچا نہ سکے۔
دھیرج کمار نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 'دیدار'، 'راتوں کا بادشاہ'، 'بہاروں پھول برساؤ'، 'روٹی کپڑا اور مکان'، 'شرافت چھوڑے دی میں نے'، 'سرگم'، 'کرانتی' اور 'سجنا' جیسی کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے۔