the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت پر مبنی فلم "نیائے: دی جسٹس" کی ریلیز پر روک لگانے کی مانگ کے سلسلے میں دائر عرضی کو آج خارج کردیا دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو نرولا نے سوشانت سنگھ راجپوت کے والدکرشن کشور سنگھ کی عرضی خارج کی حالانکہ عدالت نے فلم پرڈیوسرز کو رائلٹی ، لائسنسنگ ، پرو لائسنسنگ اور فلم سے ہونے والے منافع کی تمام تفصیلات جوائنٹ رجسٹرار کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلم میں اپنے بیٹے کا استعمال ہونے سے سشانت سنگھ کے والد



کو اعتراض تھا ۔انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ لوگ ان کے بیٹے کی موت کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ عرضی میں یہ بھی دلیل دی گئی کہ فلم ساز صورتحال کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس طرح کی فلم ، ویب سیریز، کتاب، انٹرویو اور دیگر مواد کی پبلی کیشن سے ان کے بیٹے کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
درخواست گزار نے ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ذہنی طور پر پریشان کرنے کے لئے 2 کروڑ روپے بطور معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے گذشتہ اپریل میں مختلف فلم سازوں سے متعلقہ عرضی پر اپنا موقف رکھنے کے لئے کہا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.