the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

دیپکا اور رنویر کی شادی

Thu 15 Nov 2018, 20:52:24

نئی دہلی/15نومبر(ایجنسی) جس پل کا دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے فینس کو بے صبری سے انتظار تھا، آخر وہ آہی گیا ہے، دیپکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی پہلی تصویر سامنے آئی ہے، کونکنی اور سندھی رسم ورواج میں ہوئی اس شادی کی یو تو کئی تفصیلات وہاں گئے مہمانوں کے حوالے سے لگاتار سامنے آرہی تھیں، لیکن ہر کوئی اس جوڑی کو ساتھ میں دیکھنے کے لیے بیتاب تھا-

دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ، جنہیں پیار سے انکے فینس دیپ ویر کہتے ہیں، نے آج ایک بار پھر شادی کی، ان دونں نے ایک دن پہلے کونکنی انداز میں شادی کی اور آج 15 نومبر اٹلی میں ہی سندھی انداز میں شادی ہوئی ہے.

دپیکا کا تعلق جنوبی ہند سے ہے اس لئے دونوں نے کونکنی رواج کے مطابق شادی کی رسمیں ادا کیں۔ اس شادی میں دونوں کے کنبوں کے افراد موجود تھے۔ رنویر سنگھ کے کنبے کے رسم و رواج کے مطابق شادی 15 نومبر کو مکمل ہوگی۔ شادی کے بعد رنویر اور دپیکا اپنے مہمانوں کے لئے خاص ضیافت کا اہتمام کررہے ہیں۔

شادی کا رسپشن 28 نومبر کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک ویڈنگ رسپشن 21 نومبر کو بینگلورو میں ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون سی سیاسی جماعت تلنگانہ ریاست میں آئندہ حکومت بنائیں گے؟

ٹی آر ایس
کانگریس
بی جے پی
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.