the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ کتھک ڈانسر گرو پنڈت برجو مہاراج کا پیر کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 83 برس تھی۔ انہوں نے دہلی کے ساکیت کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔
پنڈت برجو مہاراج کے پوتے سوارنش مشرا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا، “میرے داداجی جی نہیں رہے۔ مجھے افسوس کے ساتھ بتانا پڑرہا ہے کہ انہوں نے 17 جنوری 2022 کو آخری سانس لی۔ وہ 4 فروری 1938 کو ہڈیہ،



اتر پردیش میں کتھک ڈانسروں کے خاندان میں پیدا ہوئے۔ برجو مہاراج صرف نو سال کے تھے جب ان کے والد پنڈت لچھن مہاراج کا انتقال ہو گیا۔
پنڈت برجو مہاراج نے ملک اور ملک سے باہر کئی پروگراموں میں کتھک رقص کا مظاہرہ کیا تھا۔
ان کا اصل نام موہن لال مشرا تھا، لیکن ان کی شہرت پنڈت برجو مہاراج کے نام سے پھیلی۔ وہ لکھنؤ کالیکا بندہ دین گھرانے کے فنکار تھے۔ ان کے چچا شمبھو مہاراج اور لچھو مہاراج بھی کتھک رقص میں ماہر تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.