the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،3جولائی(یواین آئی) بالی ووڈ کی مشہوررقاصہ اور اپنے فن میں ماہر کوریوگرافر سروج خان کا انتقال ہوگیا ہے، ان کا انتقال رات دیر گئے ممبئی میں ہوا۔ سروج کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتایا جارہا ہے۔ انہیں سانس میں دشواری کی شکایت کے بعد 20 جون کو باندرا کے گرو نانک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق اسی دوران اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سروج خان کی لازمی کوویڈ 19 تحقیقات بھی کی گئیں جس میں انفکشن کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔سروج خان 22 نومبر 1948 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 72 سال کی تھی۔ ان کا اصلی نام نرملا ناگپال تھا۔ انہوں نے 200 سے زیادہ فلموں کے لئے کوریوگرافی کی۔ سروج پہلی اسسٹنٹ کوریوگرافر تھیں لیکن وہ 1974 میں بننے والی فلم گیتا میرا نام سے کوریوگرافر بن گئیں۔سروج خان نے 1986 سے لے کر 2019 تک سینکڑوں بالی ووڈ فلموں میں گانوں کی کوریوگرافی کی۔
سروج خان ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ جیسے بہت سے سپر ہٹ اور مشہور گانوں پر رقص کی وجہ سے ہٹ



ہوگئیں تھیں، سروج خان نے بہت سی ہٹ فلموں کے گانوں کوریوگرافی کی جن میں ’تیزاب، کھلنائیک، مسٹر انڈیا، چالباز، نگینہ، چاندنی، ہم دل دے چکے صنم، دیوداس‘ شامل ہیں۔
سروج خان کو 2002 میں فلم ’گرو‘ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ ، اسی سال فلم ’دیوداس‘ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ اور فلم 'لگان' کے لیئے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس کے علاوہ 2007 می فلم ’جب وی میٹ‘ کے لئے بہترین کوریوگرافر کا قومی فلم ایوارڈ بھی دیا گیا۔
واضح رہے کہ 2020 بالی ووڈ کے لئے ایک بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بالی ووڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں ۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایتکار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئی ہیں، اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا جس کی وجہ سے لوگ اب بھی مکمل طور پر بازیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اب سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی ہے۔
یواین آ ئی/اے اے اے۔ شا پ۔ 0938

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.