the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،یکم اپریل (یواین آئی)حکومت نے سال 2019کا داداصاحب پھالکے ایوارڈ معروف فلم اداکار رجنی کانت کو دیئے جانے کا اعلان کیاہے اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکرنے جمعرات کو ٹویٹ کرکے 51ویں داداصاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے مسٹر رجنی کانت کے نام کااعلان کیا۔3مئی کو مسٹر رجنی کانت کو نیشنل فلم ایوارڈ تقریب میں اس اعزازسے نوازاجائیگا۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا، ’’یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سال 2019کا داداصاحب پھالکے ایوارڈ ہندستانی سنیما کی تاریخ میں عظیم فنکاروں میں سے ایک رجنی کانت جی کو دیاجارہاہے ۔



اداکار ،پروڈیوسر اور کہانی کارکے طورپر انکی گراں قدر خدمات ہیں ۔ ‘‘
انھوں نے کہاکہ ،’’مسٹر رجنی کانت ایسے معروف اداکار ہیں جنھوں نے 50سال سے ہندستانیوں کے دلوں پر راج کیاہے ۔1992میں انکی اداکاری والی فلم ’انا ملائی ‘ میری پسندیدہ فلم رہی ہے۔‘‘
مسٹر جاؤڈیکر نے داداصاحب پھالکے ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ممبران آشابھوسلے ،سبھاش گھئی ،موہن لال ،شنکر مہادیون اور بسواجیت چٹرجی کا بھی شکریہ اداکیا۔انھوں نے کہاکہ ایوارڈسلیکشن کمیٹی کے ممبران نے اتفاق رائے سے رجنی کانت کے نام کی حمایت کی جسے حکومت نے قبول کرلیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.