: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر غیر سرکاری تنظیم ہیلپ ایج انڈیا نے اپنے وقت کی معروف اداکارہ اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ شرمیلا ٹیگور کو اپنا اعزازی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے اس ذمہ داری کے ساتھ شرمیلا
ٹیگور نے ہیلپ ایج انڈیا کی ملک گیر مہم 'جنریشن ٹوگیدر' اور 'ینگ چیمپیئن فار دی ایلڈر کاز' کی مہم اسکول کے بچوں اور نوجوانوں کی شروع کی ہے ان مہمات کا مقصد نسلوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنا اور عمر کے لحاظ سے ایک معاشرے کی تشکیل کرنا ہے۔