the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 5 ڈسمبر (ذرائع) مشہور کرائم شو 'سی آئی ڈی' میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش پھڈنس کا کل رات یعنی 4 دسمبر کو دیہانت ہوگیا۔ زندگی اور موت کی جنگ  لڑنے والے اداکار کا کل رات تقریباً 12 بجے دیہانت ہوگیا۔
انہیں ممبئی کے تونگا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج 5 دسمبر کو ادا کی گئی اور سب سے طویل چلنے والے شو 'سی آئی ڈی' کی پوری اسٹار کاسٹ ان کے گھر پہنچی- میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش کی حالت تشویشناک تھی اور وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔
اداکار



جگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے جسے دیانند شیٹی نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے جگر کو نقصان پہنچا ہے۔  ان کے قریبی دوست دیانند شیٹی نے 'ای ٹائمز' سے بات کی اور کہا، 'ہاں، یہ سچ ہے کہ وہ نہیں رہے ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی گی۔
انہوں نے 1998 سے 2018 تک شو میں کام کیا اور دیگر اداکاروں کی طرح بچوں میں بھی بہت مشہور تھے۔
ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی نینا اور ایک چھوٹی بیٹی تنو ہے۔ شو میں دنیش فڈنس کو فریڈرکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.