: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
(اپریل سالگرہ کے موقع پر 4) ممبئی، 3 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ میں این چند را کو ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے سماجی سروکار پر فلمیں بنا کر شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔
این چند را کا اصل نام چندر شیکھر نہ بھیکر تھا اور ان کی پیدائش ۱۴ اپریل ۱۹۵۲ء کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ان کی ماں ممبئی
میونسپل کارپوریشن میں بطور کلرک تھیں جبکہ ان کے والد فلم سینٹر میں لیبوریٹری انچارج کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔
این چند رانے گریجویشن کی تعلیم ممبئی یونیورسٹی سے پوری سے حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ہدایت کار سنیل دت کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کرنے لگے۔ بطور ایڈیٹر انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز سال ۱۹۶۹ء میں آئی فلم ریشما اور شیر اسے کیا۔