the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 جولائی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کے حکم دینے سے متعلق عذرداری جمعرات کو مسترد کردی چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے الکا پریا کی مفاد عامہ کی عذرداری یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پولس کواپنا کام کرنے دیجئے۔
عرضی گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے مفاد عامہ میں متعدد کام کئے تھے۔ انہوں نے بچوں کو امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا بھی



بھیجاتھا۔
اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا ہے کہ اس بات سے مفاد عامہ کی عذرداری کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ کوئی شخص اچھا تھا یا خراب؟ یہ حق علاقائی مسئلہ ہے۔ اگر عرضی گذار کے پاس اس معاملے میں کچھ پختہ ثبوت دینے کے لئے ہے تو وہ بامبے ہائی کورٹ جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے دوست ریا چکروتی نے بہار میں درج ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جبکہ سشانت کے والد نے اس معاملے میں کوویٹ دائر کرکے کہا ہے کہ عدالت بغیر ان کی بات سنے کوئی یکطرفہ حکم جاری نہ کرے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.