کا گنیش حیدر آباد 12 جون )) 1 جون (یو این آئی) حیدر آباد کے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کلپیکا کے خلاف گذشتہ ماہ کے آخر میں پریزم پب میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق، اداکارہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منانے کے لئے پب گئی کے کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق، اداکارہ اپنے ایک دوست ۔ تھیں، جہاں کسی بات پر
پب کے عملے اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر گچی باؤلی پولیس موقع پر پہنچی، لیکن پولیس کی موجودگی کے باوجو داداکارہ نے مبینہ طور پر پب اسٹاف کے ساتھ بد تمیزی اور بد کلامی کی۔
اس واقعہ کی شکایت پر پولیس نے عدالت سے مقدمہ درج کرنے کی اجازت طلب کی، اور منظوری کے بعد بی این ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا۔