ممبئی 24 نومبر 2025 (ذرائع ) : معروف بالی ووڈ اسٹار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ان کی آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ اور مشہور شخصیات شمشان گھاٹ پہنچ رہے ہیں۔ دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ
کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اور 10 نومبر کو قریبی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ دھرمیندر کی حالت تشویشناک تھی اور وہ لائف سپورٹ پر تھے۔ذرائع کے مطابق، 31 اکتوبر کو اداکار کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں اعلیٰ ڈاکٹروں نے قریبی طبی نگرانی میں رکھا تھا۔