the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 4اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان جمعرات کو چالیس برس کی ہوجائیں گی۔

سوہاعلی خان کی پیدائش چار اکتوبر 1978کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ سوہا کے والد منصور علی خان پٹودی کرکٹرتھے جبکہ انکی والدہ شرمیلا ٹیگور اداکارہ ہیں۔ سوہا نے اپنی ابتدائی تعلیم دی برٹش اسکول نئی دہلی میں لی۔ سوہا نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تاریخ میں گریجوئیشن اور ماسٹرس کی ڈگری لندن اسکول آ ف اکونومکس سے لی ہے۔

سوہا



نے اپنے فلمی کیریر کی شروعات 2004 سے فلم دل مانگے مور سے کی تھی۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ شاہد کپور تھے۔ اس کے بعد انہوں نے رنگ دے بسنتی، بنگالی فلم انتر محل جیسی فلمیں کیں۔ فلم رنگ دے بسنتی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ۔ اس کے بعدوہ فلم سدھیر مشرا کی فلم کھویا کھویا چاند میں نظر آئیں۔ حالانکہ فلم کچھ خاص نہیں چلی تھی لیکن ناقدین نے ان کی اداکاری کی ضرور تعریف کی۔


سوہا نے کونال کھیمو سے 2015میں شادی کرلی۔ انہوں نے ایک کتاب "دی پیرلس آف بائنگ موڈریٹلی فیمس" بھی لکھی ہے۔ سوہا نے اپنے فلمی کیریر کے دوران اب تک تقریباََ 30فلموں میں کام کیا ہے۔ ان فلموں میں شادی نمبر ون، دل کبڈی، 99، صاحب بیوی اور گینگسٹر ، گوگوا گون اور 31 اکتوبر، گھائل ونس اگین شامل ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.