the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی /23اکتوبر(ایجنسی) بالی وڈ میں سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سوانح حیات نہیں لکھیں گی۔
بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات اپنی سوانح عمری لکھ رہی ہیں۔
تبو نے سوانح عمری لکھنے کی بات پر واضح کردیا کہ وہ کبھی بھی خود پر کوئی کتاب نہیں لکھیں گی۔
تبو نے حال ہی میں ریلیز ہوئی ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم 146گول مال اگین145 میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا ہے۔
تبو نے کہا کہ اجے کے ساتھ میں نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا ان میں 146 وجے پتھ145 سب سے اہم فلم ہے۔
کیونکہ وجے پتھ میرے شروعات کیریئر کی فلموں میں سے ایک ہے۔
مجھے فیم اور کامیابی پہلی بار اسی فلم سے ملی تھی۔
خود کا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے بارے میں تبو نے کہا کہ مجھے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے۔



jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">سچ کہوں تو مجھے بہت زیادہ کام کرنے کا شوق نہیں ہے۔
اس لئے میں اپنے لوگوں کے ساتھ کرتی ہوں اور کرنا چاہتی ہوں جہاں میں اپنے کام کو انجوائے کرسکوں۔
ایسے میں آپ مجھ سے پروڈکشن ہاؤس کھولنے کی بات کہہ رہے ہیں۔
میں یہ مشکل ذمہ داری سنبھالوں ، یہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔
تبو نے کہا کہ ابھی مجھ میں کافی کچھ باقی ہے جسے اداکاری کے ذریعہ پیش کیا جاسکتا ہے۔
جیسے جیسے آپ آگے بڑھتے ہیں، ویسے ہی آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ سمجھ بھی بڑھتی ہے۔
وقت کے ساتھ آپ کے تجربے سے آپ کا نظریہ اور کام کا طریقہ بھی بدلتا ہے۔
ہر موڑ پر نئے انداز میں خود کو پیش کرنا چاہیے اور ایسا ہو جائے تو بہت اچھا ہوتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.