the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 19 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین آج 44 برس کی ہوگئیں۔

سشمیتا سین کی پیدائش آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں 19 نومبر 1975 کو ہوئی تھی۔
ان کے والد سبیر سین ایئر فورس میں ونگ کمانڈر تھے اور ان کی ماں شبھرا سین کا تعلق زیورات کے کاروبار سے تھا۔
سشمیتا نے سال 1994میں مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ پہلے مقام کے لئے منتخب کی گئی تھیں۔
اسی برس سشمیتا مس یونیورس کا خطاب بھی حاصل کیا ہوئیں۔

سشمیتا نے اپنے فلمی



کریئر کا آغاز سال 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم دستک سے کیا تھا۔
یہ فلم کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔
اس کے بعد سشمیتا کو سال 1997 میں سنی دیول کے اپوزٹ ’زور‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

سال 1999 سشمیتا کے کریئر کے لئے اہم ثابت ہوا۔
اس برس ان کی ’بیوی نمبر ون‘ اور ’صرف تم‘ فلمیں ریلیز ہوئیں جو ہٹ ثابت ہوئیں۔
بیوی نمبر ون کے لئے سشمیتا کو بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں صرف تم کے لئے اسی زمرے میں نامزد کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.