the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،16اکتوبر(ایجنسی) ہندی سنیما میں سمی گریوال کو ایک ایسی اداکارہ کے طورپر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں اپنے رومانوی انداز اور جذباتی اداکاری سے شائقین کو دیوانہ بنایا۔

17اکتوبر 1947کو پنجاب کے لدھیانہ میں ایک سکھ خاندان میں پیدا ہویں سمی گریول نے انگلینڈ میں انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کی۔ تقریباً 15سال کی عمر میں سمی اداکارہ بننے کا خواب لےکر ممبئی آگئیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات 1962میں ریلیز ہوئی ایک انگریزی فلم ٹارزن گوز ٹو انڈیا سے کی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ فیروز خان مرکزی کردار میں تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ 1962میں ہی راز کی بات اور سن آف انڈیا جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔

1965 سمی گریوال کے سنی



کریئر کےلئے اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی تین دیویاں اور جوہر محمود ان گوا جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ فلم تین دیویاں میں انہیں اداکار دی آنند کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم کی کامیابی کے بعد سمی کو فلم انڈسٹری میں کچھ حد تک شناخت ملی۔ 1966میں ریلیز ہوئی فلم دو بدن ان کے کریئر کی سب سے بہترین فلم بنی۔

راج کھوسلا کی ہدایت میں بنی تین لوگوں کی محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم منوج کمار اور آشا پاریکھ نے بھی اہم کردار اداکیا تھا۔ اس فلم میں سمی نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیاتھا۔ فلم میں اپنی زبردست اداکاری کےلئے سمی کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1968میں ریلیز ہوئی فلم ساتھی سمی کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ راجیندر کمار اور ویجینتی مالا کے ساتھ انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیااور دوسرے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔ 1970میں سمی کو راج کپور کی فلم میرا نام جوکر میں کام کرنے کا موقع ملا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.