the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 2 ستمبر (یو این آئی)بالی ووڈ میں شکتی کپور کا شمار سلور اسکرین کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے جو بھی کردار ادا کیے وہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یاد گار بن گئے۔ انھوں نے منفی کردارو ں سے شہرت حاصل کی لیکن مزاحیہ کردار نگاری میں بھی کمال کردیا۔

3ستمبر1958کو دہلی میں پیدا ہونے والے شکتی کپور کا حقیقی نام سنیل سکندر لال کپور ہے۔  انہوں نے دہلی کے مشہورکروڑی مل کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1973 میں ارجن ہیرانگنی کی فلم’’کہانی قسمت کی‘‘ سے کیا لیکن سامعین کی توجہ مبذول کروانے میں ناکام رہے۔

ابتدائی دور میں انھوں نے چھوٹے چھوٹے کردار ادا کیے اور اس دوران انہوں نے دو جاسوس ، سنگرام ، کھیل قسمت کا ، دروازہ ، دل سے ملے دل جیسی فلموں میں کام کیا لیکن ان فلموں



سے انھیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔ 1979 میں کی جانی دشمن اور سرگم جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں جن کے ذریعے وہ کسی حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔

سال 81۔ 1980 میں انھیں فلم انڈسٹری میں شہرت ملی،اسی سال ان کی فلم’’ راکی‘‘ اور’’ قربانی‘‘ نے زبردست کا میابی حاصل کی یہ ان کے فلمی سفر کی بلاک بسٹر فلمیں تھیں، ان دونوں فلموں میں ان کے کردار منفی تھے۔ 1983میں شکتی کی دو فلمیں ہمت والا، اور ہیروبھی بلاک بسٹر ثابت ہوئیں اور وہ فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کئے گئے جب کہ ان کی فلم’’ راجہ بابو‘‘ کو بھی فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ شکتی کپور نے کرائم ماسٹر،انداز اپنا اپنا، چال باز، بول رادھا بول، ، باپ نمبری بیٹا دس نمبری، تحفہ میں کامیڈی رول کیے۔ شکتی کپور نے معروف اداکار قادر خان کے ساتھ سب سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.