: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/30اپریل(ایجنسی) ہندوستانی فلمی دنیا میں منا ڈے کو ایک ایسے پلے بیک سنگر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے لاجواب پلے بیک سنگنگ کے ذریعےکلاسیکی موسیقی کو خاص پہچان دلائی ۔
پربودھ چندرڈے عرف منا ڈے کی پیدائش یکم مئی 1919کو کولکاتہ میں ہوئی تھی ۔ منا ڈے کے باپ انھیں وکیل بنانا چاہتے تھے لیکن ان کا رجحان موسیقی کی جانب تھا اور وہ اسی میدان میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے تھے۔ مناڈے نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے چچا کے سی ڈے سے حاصل کی ۔ منا ڈے کے بچپن کے دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ ہے ۔
18px; text-align: start;"> استاد بادل خاں اور منا ڈے کے چچا ایک بار ساتھ ساتھ ریاض کر رہے تھے ، تبھی بادل خاں نے منا ڈے کی آواز سنی اور ان کے چچا سے پوچھا ۔ یہ کون گا رہا ہے ؟ جب منا ڈے کو بلایا گیا تو انھوں نے اپنے استاد سے کہا ۔ لیکن بادل خاں نے مناڈے کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پہچان لیا ۔ اس کے بعد وہ وہ اپنے چچا سے موسیقی کی تعلیم لینے لگے ۔
منا ڈے 40 کی دہائی میں اپنے چچا کے ساتھ موسیقی کے میدان میں اپنے خوابوں کو عملی شکل دینے کے لئے ممبئی پہنچ گئے ۔