the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/20ستمبر(ایجنسی) بالی ووڈ میں کرینہ کپور کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرتے ہوئے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

21 ستمبر 1980 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد رندھیر کپور اداکار جبکہ ماں ببیتا اور بہن کرشمہ کپور معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول رہنے کی وجہ سے کرینہ اکثر اپنی بہن کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگی۔

کرینہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 میں آئی فلم رفیوجی سے کیا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا



سکی۔ 2001 میں آئی فلم مجھے کچھ کہنا ہے کرینہ کے کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔


2001 میں کرینہ کو سبھاش گھئی کی فلم یادیں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن کمزورا سکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر اوندھے منہ گری۔ اسی برس ان کی کبھی خوشی کبھی غم اور اجنبی جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی ریلیز ہوئیں لیکن کامیابی کا کریڈٹ انہیں کم فلم اداکاروں کو زیادہ دیا گیا۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.