the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 31 دسمبر (ایجنسی)کہا جاتا ہے کہ مزاح دنیا کا مشکل ترین کام ہے کسی کو رلانا آسان ہوتا ہے بہ نسبت کسی کو ہسنانے کے۔
اس لیے فن کی دنیا میں اداکار تو بہت ہیں لیکن کامیاب کامیڈین کم ہی نظر آتے ہیں جنہوں نے اپنے کام سے لوگوں کا اپنا اسیر بنائے رکھا۔ ایسے ہی چند ناموں میں ایک نام اسرانی کا بھی شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ہندی فلموں میں نہ صرف مزاحیہ اداکار کے طور پر پہچان بنائی بلکہ چند یادگاررول بھی نبھائے۔

اسرانی یکم جنوری 1941 کو جے پور میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام گووردھن اسرانی ہے۔ بچپن سے ہی وہ اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے اور اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ 1963 میں ممبئی آگئے جہاں ان کی



ملاقات کشور ساہو اور رشی کیش مکھرجی جیسے فلمسازوں سے ہوئی جن کے کہنے پر انہوں نے فلم اینڈٹیلیویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیامیں داخلہ لے لیا۔


پونے سے اپنا اداکاری کا کورس مکمل کرنے کے بعد 1967میں فلم "ہرے کانچ کی چوڑیاں" سے اپنے فلمی کیریر کا آغا ز کرنے والے اسرانی نے صرف کامیڈی ہی نہیں کی بلکہ کئی فلموں میں سنجیدہ اداکاری بھی کی، جن میں فلم " میرے اپنے " میں ان کی اداکاری لاجواب تھی۔ 1973 میں جلوہ گر فلم "ابھیمان" کے ذریعے اسرانی فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے ۔ رشی کیش مکھرجی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں انہوں نے امیتابھ بچن کے دوست کا کردار نبھایاجس کے لئے انہیں بیسٹ سپورٹنگ اداکار کے فلم فیئر ایوار ڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ امیتابھ اور ریکھا کی ایک فلم الاپ میں گلوکاری بھی کر چکے ہیں، جب کہ فلم پھول کھلے ہیں گلشن گلشن میں کشور کمار کے ساتھ ڈوئیٹ بھی گاچکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.