the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/12فروری(ایجنسی) بالی ووڈ میں کئی بار کھل نائیک بنے نظر آئے ایکٹر پران کی پیدائش آج یعنی 12 فروری کے دن ہوئی تھی، ان کی پیدائش 1920 میں پنجابی خاندان میں ہوا تھا، انہوں نے اپنی فلمی کیریئر میں350 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے اور وہ 6 دہائیوں تک فلم انڈسٹری میں سرگرم رہے، ایک دور ایسا تھا جب وہ ہیرو سے زیادہ فیس لیا کرتے تھے، انہیں فلم فیئر ، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ سے اعزاز نوازا گیا، بطور اداکار تو پران کو کئی لوگ جانتے ہیں لیکن وہ ایک اچھے انسان بھی تھے.

بتا دیں، فلموں میں کام کرنے سے



پہلے پران ایک فوٹو گرافر بننا چاہتے تھے اور اس لیے انہوں نے دہلی کی ایک فوٹو گرافی کمپنی کے ساتھ بھی کام کیا تھا. حالانکہ ، شاید اس وقت پران نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے کھل نائیک بن جائیں گے، ہندوستان اور پاکستان کے بٹوارے سے پہلے پران نے 1941 کے بیچ کئی فلموں میں کام کیا لیکن بٹوارے کے بعد انکا کام بھی متاثر ہوا انہیں انڈسٹری سے کچھ وقت کے لیے بریک لینا پڑا، بٹوارے کے بعد پران ممبئی آگئے تھے جہاں کافی وقت کے بعد فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے انہیں ایک ہوٹل میں کام کرنا پڑا تھا.
پران کا انتقال 12 جولائی 2013 کو ممبئی میں ہوا-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.