the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 30 جنوری (یو این آئی ) پریتی زینٹا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریبا دو دہائیوں تک ناظرین کو دیوانہ بنا یا ہے۔

ہماچل پردیش کے شملہ میں 31 جنوری 1975 کو پیدا ہونے والی پریتی زنٹا نے اپنے کیریئر کاآغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعا ت 1998 میں منی رتنم کی فلم ’دل سے‘ کی ۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر کے بہترین ڈیبو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 1998 میں پریتی کی ایک دیگر فلم ’سولجر‘ ریلیز



ہوئی۔
اس فلم میں ان کے اپوزٹ بوبی دیول تھے۔
سسپنس تھریلر پر مبنی اس فلم میں پریتی اور بوبی کی جوڑی کو شائقین نے بہت پسند کیا۔
فلم سولجر باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 2000 میں منظرعام پر آئی فلم ’کیا کہنا ‘ پریتی کے کیریئر کے لئے ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم سے پہلے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ صرف چلبلے کردار ہی ادا کرسکتی ہیں ، لیکن اس فلم میں ان کی جذباتی اداکاری سے ناظرین محظوظ ہوگئے۔


اس فلم کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.