the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 جنوری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے مشہور گلوکارہ انورادھا پوڈوال کی ایک منتقلی درخواست پر جمعرات کو اس خاتون کو نوٹس جاری کیا جس نے گلوکارہ اور ان کے شوہر کو اس کابایولوجیکل والدین ہونے کا دعوی کیا ہے، اس کے ساتھ ہی فیملی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت پر روک لگا دی۔
مسز پوڈوال نے کیرالہ کی ترواننت پورم کی فیملی عدالت میں اس عورت کی طرف سے دائر عرضی کو ممبئی منتقل کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔
کیرالہ کی 45 سالہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ مسز پوڈوال اور ان کے آ نجہانی شوہر



ہی ان کے بایولوجیکل والدین ہیں۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ نے گلوکارہ کی درخواست پر اس عورت کو نوٹس جاری کیا اور فیملی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت پر فی الحال روک لگا دی۔
الزام لگانے والی خاتون نے پوڈوال خاندان سے 50 کروڑ روپے بطور معاوضہ اور پراپرٹی میں ایک چوتھائی حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے ترواننت پو رم کی فیملی عدالت میں دعوی کرنے والی عورت کی درخواست قبول کرتے ہوئے مسز پوڈوال کو سمن کیا تھا، جس کے بعد گلوکارہ کو عدالت کا رخ کرنا پڑا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.