: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،یکم اپریل(ایجنسی)اداکارہ بھومی پیڈنیکر آنے والی فلم "پتی ،پتنی اور وہ"میں کام کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔
سال 1978میں ریلیز ہوئی فلم پتی،پتنی اور وہ کا ریمیک بنایا جارہا ہے۔ اس فلم میں سنجیو کمار،ودیا سنہا اور رنجیتا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ریمیک میں کارتک آرین،بھومی پیڈنیکر اوراننیا پانڈے اہم کردار میں ہیں۔ بھومی اس بات کےلئے پرجوش ہیں کہ وہ
ایک ایسا کردار ادا کریں گی جو ان کی حقیقی زندگی کے سب سے قریب ہے۔ بھومی کا کہنا ہے ،پتی پتنی اور وی ایک فن ہے،یہ میرے لئے بہت الگ تجربہ ہے کیونکہ میں نے ابھی تک ایسا کردار ادا نہیں کیا ہے۔
اس میں تین لوگوں کی محبت کی کہانی ہے ۔ میں اس میں ایسا کردار ادا کروں گی جو ابھی تک میرے ادا کئےگئے سبھی کرداروں سے بالکل الگ ہے۔ اس سے پہلے میں نے سبھی فلموں میں خوداعتمادی سے بھری لڑکی کا کردار ادا کیا ہے،لیکن یہ پوری طرح سے الگ ہے۔