the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
ممبئی، 20 جون (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے سوشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نظم لکھی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے جانے کے بعد بالی وڈ اور ٹی وی کے ان کے شریک اداکار انہیں یاد کررہے ہیں۔
بھومی پیڈنیکر نے سوشانت کے لئے ایک نظم لکھی ہے۔
اس نظم کے ذریعہ بھومی نے بتایا ہے کہ سوشانت کو کتابوں، خلا؍ اور موسیقی سے کتنا پیار تھا ، نیز وہ اس پیار کو دوسروں کے ساتھ تقسیم بھی کرتے تھے۔

بھومی پیڈنیکر نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر سوشانت ان کے استاد بن گئے تھے جن کا انتظار قلم اور کاغذ کے ساتھ کیا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح



سوشانت نے خوشی خوشی بھومی اور باقی لوگوں کو اپنے ٹیلی اسکوپ سے مختلف سیارے اور بلیک ہول دکھائے جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔

بھومی نے لکھا ’’ہم نے کئی مصنفین کے بارے میں بات کی ہے اس کے ساتھ نظریہ ، کامیابی اور زندگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ہم نے بحث کی ہے۔
ہماری لڑائی ہوئی ہے۔
ہم نے چارٹس اور الگوردھم کی مدد سے موسیقی کو سمجھنے کی کوشش بھی کی ہے۔
تم نے آرٹ کی مدد سے نیوٹن کی تھیوری سمجھانے کی کوشش کی تھی ۔
تم نے مجھے زندگی بھر کا تجربہ دے دیا میرے دوست۔
تمہارے جانے کا غم تم سے مل چکے اور جو ابھی تک نہیں ملے سب کو ہے تم یاد آؤگے ہمارے ایس ایس آر‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.