the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،10جون(ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان کی فلم’بھارت‘نے باکس آفس پر 150کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان خان قطرینہ کیف کی جوڑی ایک بارپھر دیکھنے کوملی۔ عید کے دن 5جون کو یہ فلم ریلیز ہوئی تھی۔

اس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 95کروڑ کا کاروبار کیاتھا۔ سلمان خان -کٹرینہ کیف کی فلم بھارت باکس آفس پر مسلسل کمائی کرتی جارہی ہے۔ فلم کو شائقین کا بھرپور پیار مل رہا ہے۔ اپنے چوتھے دن فلم نے 27کروڑ اور پانچویں دن 27کروڑ 90لاکھ کا کاروبار کیا۔ اسی کے ساتھ فلم بھارت کا کل کاروبار 150کروڑ 10لاکھ ہوگیا ہے۔

اس سال ریلیز ہوئی فلموں میں بھارت سے پہلے



اڑی دی سرجیکل اسٹرائک ،ٹوٹل دھمال اور کیسری نے باکس آفس پر 150کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ سلمان نے فلم ’بھارت‘ میں کچھ الگ انداز اپنانےکی کوشش کی ہے۔ فلم بھارت نہ صرف ایک شخص کی کہانی ہے بلکہ اس کے ذریعہ ملک میں آتی تبدیلیاں اور اس کے بدلے طورپر طریقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو ہندوستان -پاکستان کی تقسیم میں الگ ہوجاتا ہے۔ فلم کو اوورسیز میں ملاکر چھ ہزارسے زیادہ اسکرینز پر ریلیز کیاگیا ہے ۔
یہ فلم کوریائی فلم آڈ ٹومائی فادر کی ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے علاوہ دشا پٹانی ،تبو ،سنیل گروور اور جیکی شراف بھی اہم رول میں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.