the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) فلمی دنیا میں بھگوان دادا کے نام سے مشہور، جن کا اصلی نام بھگوان ابھا جی پلوو تھا، خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے کہ جہاں بھی موجود ہوتے وہاں کے ماحول کو خوشگوار بنادیا کرتے تھے ہنسنے ہنسانے کا فن انہوں نے اپنی اداکاری میں خوب بکھیرا۔
ان کا یہ انداز آج بھی ان کےمداحوں کی یادوں میں تروتازہ رکھتا ہے بھگوان دادا کی پیدائش سال 1913 میں ممبئی میں ایک متوسط طبقے میں ہوئی تھی۔
ا ن کے والد ایک فیکٹری میں کام کیا کرتے تھے۔
بچپن سے ہی بھگوان دادا کا رجحان فلموں کی جانب تھا اور وہ ایک اداکار بننا چاہتے تھے۔
اپنے ابتدائی دور میں بھگوان دادا نے ایک مزدور کے



طور پر بھی کام کیا۔

بھگوان دادا نے اپنے فلمی کیرئر کے ابتدائی دور میں بطور اداکار سائلنٹ فلموں میں کام کیا۔
اسی کے ساتھ ہی انہوں نے فلم انڈسٹری میں رہ کر فلموں کی ہدایت کار ی کی تکنیک سیکھنا شروع کردی۔
اسی درمیان ان کی ملاقات ہدایت کار جے پی پوار سے ہوئی اور وہ ان کے معاون کے طور پر کام کرنے لگے۔

انہوں نے خاموش فلموں کے دور سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔
1931 سے لے کر 1996 تک یعنی 65 سال تک وہ فلموں میں سرگرم رہے۔
ان کا بچپن غربت میں گزرا تھا۔
چوتھی جماعت کے انہوں نے تعلیم چھوڑ دی۔
بعد میں وہ اپنے وقت کے سب سے متمول اداکاروں میں سے ایک بن گئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.