the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی،6اکتوبر(ایجنسی)اپنی دلکش آواز سے شائقین کو دیوانہ بنانے والی بیگم اختر نے ایک بار عہد کیا تھا کہ وہ کبھی گلوکارہ نہیں بنیں گیبچپن میں بیگم اختر استاد محمد خان سے موسیقی کی تعلیم لیا کرتی تھیں۔

اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ بیگم اختر نے گانا سیکھنے سے انکار کردیا۔
ان دنوں بیگم اختر سے صحیح سر نہیں لگتے تھے۔ ان کے استاد نے انہیں کئی بار سکھایااورجب وہ نہیں سیکھ پائیں تو انہیں ڈانٹ دیا۔ بیگم اختر نے روتے ہوئے ان سے کہا’’ہم سے نہیں بنتا نانا جی۔ میں گانا نہیں سیکھوں گی۔ ان کے استاد نے کہا، بس اتنے میں ہار مان لی تم نے ۔ نہیں بٹو ایسے ہمت نہیں ہارتے۔ میری بہادر بٹیا چلو ایک بار پھر سے سر لگانے میں لگ جاؤ۔

ان کی بات سن کر بیگم اختر نے پھر سے ریاض شروع کیا اور صحیح سُر لگائے۔ اترپردیش کے فیض آباد میں سات اکتوبر1914 میں پیدا ہوئیں بیگم فیض آباد میں سارنگی کے استاد ایمان خاں اور عطا محمد خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم لی۔ انہوں نے محمد خان،عبدلاوحید خان سے بھارتیہ شاستریہ موسیقی سیکھی۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

ایودھیا کا فیصلہ؟ کیا یہ فیصلہ درست ہے کہ بابری مسجد کو دوسری جگہ 5 ایکڑ زمین دینی چاہئے

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.