: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 4 اکتوبر (ایجنسی) بالی ووڈ ڈائرکٹر ایان مکھرجی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو لیکر فلم بنا سکتے ہیں۔
ایان مکھرجی ان دنوں فلم برہم استر بنا رہے ہیں۔ فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم 2019میں
ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کے بعد ایان مکھرجی اگلی فلم کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا چاہتے۔ ان دنوں کچھ اس تصاویر سامنے آرہی ہیں جن میں عالیہ، ایان اور عامر خان کی نزدیکیاں نظر آرہی ہیں۔
عامر خان بھی اپنی فلموں میں اداکاروں کے تعلق سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے والوں میں سے ہیں۔ ان کی عالیہ اور ایان سے ملاقات بہت کچھ اشارہ کرتی ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ عامر خان اور ایان مکھرجی کب ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔