گو ہائی، 30 جولائی (یو این آئی ) آسام کی اداکارہ نندنی کشیپ کو پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، نندنی کو منگل کی دیر رات شمالی گوہاٹی میں پکڑا
گیا تھا اور ابتدائی پوچھ کچھ کے لیے دیسپور تھانے لایا گیا تھا۔
اس کے بعد انہیں پانبازار کے خواتین پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا، جہاں سے تقریباً 1:30 بجے انہیں با قاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔