: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/29جنوری(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ سال دسمبر میں وراٹ کوہلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی، جس کے بعد وہ اس سال کے آغاز میں کام پر واپس لوٹی ہیں اور کام پر واپس لوٹنے کے بعد ہی پہلے انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ' زیرو 'کی شوٹنگ کی، جس کے بعد اب انہوں نے ورون دھون کے ساتھ اپنی فلم' سوئی
دھاگہ ' کی تیاری شروع کر دی ہے. اس فلم کو ڈائرکٹ یش راج فلمز کے بینر تلے کیاجارہا ہے، اور اس فلم میں پہلی بار ورون اور انوشکا ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے.
بتادیں کہ یش راج کے ٹویٹر ہینڈل پر انوشکا کی تصویر شیئر کی گئی ہیں، اس تصویر میں انوشکا ہاتھ میں سوئی پکڑے اور ایک کپڑے پر ایمبرڈری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں.