ممبئی، 27 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم نشانچی کا ٹائٹل کیسے طے کیا گیا۔
اس فلم کی ہدایت کاری انوراگ کشیپ نے کی ہے اور اسے ایمیزون انڈیا نے پروڈیوس کیا ہے فلم میں ایشور یا ٹھا کرے اور وید کا بنٹو بھی ہیں۔
فلم کا ٹائٹل ناظرین کو پسند آرہا
ہے۔
انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کا اصل عنوان پہلے کچھ اور رکھا گیا تھا، جسے بعد میں بدل کر نشانچی کر دیا گیا۔
انوراگ کشیپ نے کہا، " ابتدا میں فلم کا عنوان بلو نشانچی، رنگیلی رنکو اور ڈبلو تھا، جس پر سب نے کہا کہ یہ عنوان بہت بڑا ہے۔
آخر کس طرح عنوان کا فیصلہ کیا گیا اور فلم کا نام حتمی شکل دی گئی۔