ممبئی ، 20 مئی (یو این آئی) بالی ووڈاداکار انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تنوی دی گریٹ 18 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم د تنوی دی گریٹ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے انوپم کھیر نے اس فلم کی ہدایت کاری کے علاوہ اس
میں اداکاری بھی کی ہے انوپم نے انسٹا گرام پر فلم تنوی دی گریٹ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کی معلومات فراہم کی ہیں۔
انوپم کھیر نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر فلم تنوی دی گریٹ کا پوسٹر ساجھا کرتے ہوئے لکھا، لوگ اسے مختلف کہتے تھے ، لیکن اس نے کبھی اسے کمزوری نہیں سمجھا۔