the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 نئی دہلی/17ستمبر(ایجنسی) بگ باس 12 کے سیزن کا اتوار کی رات 9 بجے شو کے ہوسٹ سلمان خان کی دھماکہ دار ڈانس پرفامنس کے ساتھ شروعات ہوئی.

مشہور گلوکار انوپ جلوٹا اپنی گرل فرینڈ جسلین متھارو کے ساتھ بگ باس 12 میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے منچ پر ہی اپنے اور جسلین کے رشتہ کا انکشاف کیا جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ جسلین خود بھی ایک گلوکارہ ہیں جو طویل عرصہ تک جلوٹا کی طالبہ رہ چکی ہیں۔

اس جوڑی کو " انوکھی" اسلئے مانا جا سکتا ہے کیوں کہ ان کے درمیان 37 سال کا فرق ہے۔ 28 سال کی جسلین اور 65 سال کے انوپ جلوٹا ساڑھے تین سال سے ایک دوسرے کے پیار میں ہیں۔ جسلین نے بتایا کہ وہ ابھی تک اس رشتہ کے بارے میں بتا نے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن اب وہ اپنے پیار کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ واضح ہو کہ گلوکار انوپ اس سے قبل تین بار شادی کر چکے ہیں۔

ان کی پہلی بیوی گلوکارہ سونالی سیٹھ تھیں۔ سونالی سیٹھ کے بعد بینا بھاٹیا کے ساتھ شادی ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ وقت تک نہیں چل سکی۔ اس کے بعد انوپ نے تیسری شادی سابق وزیر اعظم آئی کے گجرال کی بھتیجی میگھا گجرال سے کی لیکن سال 2014 میں میگھا کی موت ہوگئی۔ اب انوپ جلوٹا اور جسلین نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین برسوں سے ریلیشن شپ میں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.