: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 7 مارچ (ایجنسی) بالی وڈ کے مسٹر انڈیا انل کپور نے اپنے جوان دکھائی دینے کا راز بتایا ہے۔
انل کپور کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے چار دہائیوں سے زائد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم "ملنگ" کی کاسٹ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انل کپور بالکل تروتازہ دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا یوزرس کے لئے بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ یوزرس ا سٹار کی عمر کس طرح گھٹ رہی ہے، اس بات کو جاننے کے لئے کافی پرجوش دکھائی دیئے۔
کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی انل کے پرستاروں میں شامل ہوئے اور پوچھا کہ انل کپور ایسا کیا کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ 62 کی عمر میں بھی 26 کے دکھائی دیتے ہیں۔ اس پر انل نے ٹوئیٹ کیا "اندرونی اور ظاہری خوشی ۔ اس کا راز لگن اور کڑی محنت ہے "۔ موہت سوری کی ہدایت میں بننے والی فلم "ملنگ" میں انل کپور کے علاوہ آدیتہ رائے کپور، دیشا پاٹنی اور کنال کھیمو کے بھی اہم کردار ہونگے۔ یہ فلم 14 فروری 2020 میں ریلیز ہوگی۔