نئی دہلی/28نومبر(ایجنسی) بالی ووڈ کے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے ان دنوں سرخیوں میں بنی ہوئی ہے. ویسے تو زیادہ تر اپنی وائرل ہوتی فوٹوز کی وجہ سے سرخیوں میں آتی ہے لیکن اس بار وہ اپنی فوٹوز کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے سرخیوں میں ہے-
دراصل کچھ وقت پہلے ہی کرن جوہر نے اپنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے سیکول کا اعلان کیا ہے- اس میں ٹائیگر شراف لیڈ رول میں ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انکے اپوزٹ اننیا پانڈے بھی اہم کردار میں ہے.
ایسی قیاس آرائیاں تو پہلے ہی سامنے آئیں تھی کہ اننیا کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گی،
تاہم اب ان کی ڈیبیو فلم کا اعلان کردیا گیا
خیال رہے کہ فلم 146اسٹوڈنٹ آف دی ایئر145 2012 میں ریلیز ہوئی، جس کی ہدایات کرن جوہر نے دی تھی، اس فلم میں بولی وڈ کے تین ایسے اداکاروں نے ڈیبیو کیا تھا جن کا شمار آج کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
ان میں مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ، ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورن دھون اور سدھارتھ ملہوترا جن کا بولی وڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا شامل تھے۔