the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی، 11 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’شعلے‘‘کے کردار’’ گبر سنگھ‘‘ کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ اس کردار نے امجد خان کو فلمی دنیا میں ایک منفرد شناخت دلائی تھی ۔ اس فلم میں گبر سنگھ کے کردار کے لئے پہلے ڈینی کا نام تجویز کیا گیاتھا۔

شعلے میں سب سے پہلے گبر سنگھ کا کردار ڈینی کو دیا گیا تھا لیکن اس وقت فلم ’’دھرماتما‘‘ میں کام کرنے کی وجہ سے انہوں نے یہ رول کرنے سے انکار کر دیا۔  علے کے اسکرپٹ رائیٹرسلیم خان کی سفارش پر رمیش سپی نے امجد خان کو گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔

جب سلیم خان نے امجد خان سے فلم شعلے میں گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کو کہا تو پہلے تو وہ گھبرا ئے لیکن بعد میں انہوں نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور چمبل کے ڈاکوؤں پر مبنی کتاب’ ابھیشپت چمبل ‘ کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔

بعد میں جب فلم شعلے ریلیز ہوئی تو ان کا اداکیاگیا کردار’ گبر سنگھ ‘شائقین میں اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ گاہے بگاہے ان کی آواز اور چال ڈھال کی نقل کرنے لگے۔

12 نومبر 1940 کو پیدا ہوئے امجد خان کو اداکاری وراثت میں ملی تھی۔ ان کے والد جینت فلمی دنیا کے مشہور ویلن رہ چکے تھے۔ انہوں نے بطور اداکار اپنےکریئرکا آغاز 1957 کی فلم ’’اب دہلی دور نہیں ‘‘سے کیا تھا ۔ اس فلم میں انہوں نے چائلڈا سٹار کاکردار اداکیاتھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے 2 دسمبر 2019 سے آر ٹی سی بس کے کرایوں میں 20 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.