the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/5ڈسمبر(ایجنسی) طویل عرصے کی بیماری کے بعد 79 سال کی عمر میں ششی کپور نے دنیا کو الوداع کہا ۔ امیتابھ بچن اور ششی کپور کی جوڑی بالی وڈ کی ہٹ جوڑی میں شمار کی جاتی تھی۔دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ان کی موت سے سوگوار امیتابھ اداکار ششی کپور سے دلکش یادوں کو تازہ کرتے ہویے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

امیتابھ نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ 'ایک کیپشن میں نےپڑھا - پرتھوی راج کپور کے بیٹے، راج کپور اور شمی کپور کے چھوٹے بھائی ششی کپور آئندہ فلم سے بالی ووڈ میں آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ یہ پڑھ کر میرے ذہن میں شکوک پیدا ہونے لگے اور میں نے من ہی من سوچاکہ ان کے جیسے لوگوں کے سامنے میرا بالی ووڈ میں ٹکے رہنا بہت مشکل ہے۔ 




font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">امیتابھ نے کہا کہ سال 1969 میں جب وہ ہندی فلم میں ابھی نئے تھے تو ایک سماجی تقریب میں ان کی ملاقات ششی کپور سے ہوئی امیتابھ نے لکھا ششی کپور کہہ کرخود کو متعارف کراتے ہوئے انہوں نے اپنا پرجوش ہاتھ نرمی سے بڑھا دیا۔ان کی آنکھوں میں چمک اور ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی ۔انہیں ایسا کہنے کی ضرورت نہیں تھی ہر کوئی ان کو جانتا تھا، لیکن وہ ان کی عاجزی تھی۔

دونوں اداکاروں نے 'سہاگ'، 'دیوار'، 'روٹی کپڑا اور مکان'، 'سلسلہ'، 'نمک حرام' اور 'کبھی کبھی' جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا۔ امیتابھ نے کہا کہ ششی کپور انہیں محبت سے 'ببوا' بلاتے تھے۔ امیتابھ نے لکھا 'اور اب ان کے انتقال کے ساتھ ہی میرے اور ان کی زندگی کے بہت سے ناقابل یقین، بغیر پڑھے ہوئے باب بھی بند ہو گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.