the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 17 دسمبر (یو این آئی) ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی آنے والی فلم ’چہرے‘ کے چند مناظر کی ہدایت کاری کی ہے۔

امیتابھ اپنے کام کے تیئں کافی سنجیدہ ہیں اورسخت مشقت کے ساتھ ہر کام کرتے ہیں۔
منفی ڈگری درجہ حرارت میں فلم برهماستر کی شوٹنگ کرنے کے بعد امیتابھ فلم چہرے کی شوٹنگ کے لئے سلوواکیہ گئے۔  فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں پروڈیوسر آنند پنڈت اور اسٹار کاسٹ بھی سلوواکیہ گئے۔

آنند پنڈت نے بتایا کہ امیتابھ بچن نے فلم چہرے کی تخلیق کے دوران اپنے چندخیالات شیئر کئے ہیں اور اسی کے ساتھ فلم کے چند مناظر کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’فلم چہرے کے اس شوٹ نے



ہمیں لائف ٹائم کی یادیں دی ہیں اور شوٹ ختم ہونے کےبعد ہم سبھی جذباتی ہوگئے تھے ۔ یہ کئی وجوہات سے بہت خاص ہے۔
درجہ حرارت صفر سے نیچے گر جانے پر جب ہمیں لگا کہ شوٹ اب ممکن نہیں ہے تو وہ بچن سر ہی تھے جو سب سے پہلے پہنچتے تھے۔ بگ بی فلم میکنگ کے ہر پہلو کو بخوبی سمجھتے ہیں‘‘۔

آنند نے کہا ’’فلم چہرے کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے خیالات شیئر کیے۔
انھوں نے جو بھی مشورے دیئے وہ استعمال کئے گئے کیونکہ وہ بہتر طور پر فلم سے جڑگئے اور اس سے یہ اور بھی اچھی ہوگئی۔  انہوں نے اپنے تجربات اور علم کی بدولت ہمیں بہتر تجاویز دیں۔ انہوں نے چیسنگ (پکڑنا) اور کامبیٹ(لڑائی) کے مناظر کی بھی ہدایتکاری کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.